عمران خان جس طرح محنت کر رہے ہیں، مجھے ان پر فخر ہے: پاکستانی اداکارہ میرا نے انگریزی زبان میں وزیر اعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ بیانات اور حرکتیں ، لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ پاکستان اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا بہانہ تلاش کرتی ہیں اور آئے روز جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کرتیں ہیں کہ انہیں شے سرخیوں میں جگہ مل سکے لیکن اس بار پاکستان اداکارہ میرا کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی ہے کہ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا ۔ میرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے یہ ویڈیو انکی وزیر اعمے عمران خان کے کے بارے میں جس میں وہ انکی تعریفیں کر رہی ہیں، یہی نہیں اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ میرا جی کہ یہ ویڈیو انگلش میں ہے مطلب کے وہ انگلش بول رہی ہیں۔ ویڈیو میں میرا کا کہنا ہے کہ ’’ جس طرح وزیر اعظم عمران خان محنت کر رہے ہیں ، یہ سب دیکھ کر مجھے اپنے وزیر اعظم پر فخر ہوتا ہے، جس طرح وہ شعبہ صحت کے انقالبی کام کر رہے ہیں اس سے پہلے اس کی مثال پاکستان میں نہیں ملتی ،میری تمام لوگوں سے اپیل کے وہ شوکت خانم اسپتال کے لیے زیادہ سے زیادہ چندا جمع کروائیں تا کہ لوگوں کی جان بچائی جا سکے ‘‘۔
خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ اس قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنے والد کا درجہ بھی دے چکی ہیں، میں ایک لیڈر ہونے کے ناطے عمران خان کی بہت عزت کرتی ہوں ۔