طلباء کی عید خوشیاں بھی مان پڑ گئیں۔۔۔ لاہور بورڈ کا ملتوی شُدہ ( انگریزی کا پرچہ ) کس دن لیا جائے گا؟ لاہور بورڈ نے تاریخ کا اعلان کر دیا

2019 ,جون 2



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): لاہور بورڈ کا عجیب وغریب فیصلہ کیا ہے کہ عیدالفطر کی سرکاری چھٹی والے دن انگریزی کا پرچہ ہوگا۔ تعلیمی بورڈ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحان (پارٹ ون) سالانہ 2019ء کے سلسلے میں مُلتوی شدہ پیپر(انگریزی لازمی) نئے شیڈول کے مطابق 4جون بروز منگل کو ہوگا۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق اس معاملے میں تمام امتحانی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، انگریزی لازمی (پرچہ ون) کا امتحان دینے والے تمام طالب علموں کو باقاعدہ اطلاع کر دی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ رول نمبر سلپ پر درج مقررہ امتحانی وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے طالب علم امتحانی مراکز پہنچ جائیں تاکہ اُنہیں کسی بھی دُشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں