’جن لڑکیوں نے یہ چیز پہنی ہو اس کا مطلب ہے وہ گینگ ریپ ہونا چاہتی ہیں‘: ایسے الفاط جنہوں نے ہنگامہ برپا کر دیا

2018 ,فروری 1



نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ایسے وقت پر کہ جب بھارت میں جنسی جرائم کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لئے ملک گیر مہم چلائی جا رہی ہے ایک خاتون سکول ٹیچر نے یہ کہہ کر نیا ہنگامہ برپاکردیا ہے کہ مختصر لباس پہننے والی لڑکیاں خود گینگ ریپ کو دعوت دیتی ہیں۔ 
 بیالوجی کی ٹیچر نے یہ بات اپنی کلاس کے طلباءو طالبات کی کاﺅنسلنگ کے لئے منعقد کئے گئے سیشن میں کہی، لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ کچھ طالبات اس کی ویڈیو بنا رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ٹیچر کا کہنا ہے کہ جو لڑکیاں شارٹ سکرٹ، جینز پہنتی ہیں اور لپ سٹک لگاتی ہیں وہ خود گینگ ریپ کو دعوت دیتی ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ جو لڑکیاں رات کے وقت غیر مردوں کے ساتھ باہر جاتی ہیں ان کے ساتھ نربھایا گینگ ریپ جیسے واقعات ہی پیش آتے ہیں۔ 
یاد رہے کہ نربھایا اس 23 سالہ طالبہ کا علامتی نام ہے جسے بھارتی دارالحکومت میں چلتی بس میں گینگ ریپ کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ یہ المناک واقعہ 2012ءمیں پیش آیا تھا جس کے باعث پوری دنیا میں بھارت کی بدنامی ہوئی۔ خاتون ٹیچر نے نربھایا کو اپنے گینگ ریپ کا خود ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ اس کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کا کوئی قصو رنہیں تھا۔ اس کا کہنا تھا ”یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ نربھایا کے واقعے کو اتنا بڑا مسئلہ کیوں بنایا گیا۔ اس طرح کے واقعات دور دراز دیہاتوں میں پیش آتے رہتے ہیں۔ نربھایا کی ماں کو چاہیے تھا کہ اسے باہر نہ جانے دیتی۔ یہ نربھایا کی اپنی غلطی تھی، اس کے ساتھ زیادتی کرنے والے لڑکوں کی نہیں۔ اس طرح کے واقعات کا نشانہ بننے والی لڑکیاں منحوس ہوتی ہیں اور ان کی یہی سز اہے۔“

متعلقہ خبریں