اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف صدارتی ریفرنس، سپریم جوڈیشل کا اجلاس ختم۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,جون 14



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ہونے والا سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا ہے تاہم اس حوالے سے اٹارنی جنرل نے کسی بھی قسم کی تفصیلات فراہم کرنے سے معذرت کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ہائیکورٹ کے جج کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے بند کمرے میں جس دوران اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔

بینچ میں سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید ، جسٹس گلزار احمد ، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس علی احمد شیخ اور پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد نے شرکت کی۔ سماعت کے ختم ہونے کے بعد اٹارنی جنرل کمرے سے نکل کر اپنے آفس کی طرف روانہ ہوئے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا تاہم انہوں نے صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور اپنے دفتر چلے گئے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف صدارتی ریفرنس اہلیہ کے اثاثوں کو ظاہر نہ کرنے کے الزام کے تحت بھجوایا گیا ہے۔

    متعلقہ خبریں