فواد چوہدری نے صحافی سمیع ابراہیم کیخلاف بڑا اعلان کردیا

2019 ,جون 7



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری اور صحافی سمی ابراہیم کے درمیان ایک لفظی ’ جنگ ‘ چھڑ چکی ہے جس کی وجہ صحافی کے ویڈیو بیانات بنے تاہم اب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ہیں اور برس پڑے ہیں ۔ سمی ابراہیم نے چند دن قبل ٹویٹر پڑ ویڈیوزشیئر کیں جس میں انہوں نے فواد چوہدری پر الزامات کی بارش کی جس پر فواد چوہدری نے بھی نہایت سخت الفاظ میں سمی ابراہیم کے خلاف بیانات جاری کیے۔

سمی ابراہیم نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا کہ فواد چوہدری کا رابطہ پیپلز پارٹی سے ہے اور تحریک انصاف کے اندر بہت سارے لوگ سازش کا حصہ ہیں جو کہ آہستہ آہستہ حکومت سے علیحدہ ہوتے نظر آئیں گے اور ان میں فواد چوہدری لیڈ کریں گے۔ ٹویٹر پر ایک اویس نامی صارف نے فواد چوہدری کو مینشن کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ” سر ذرا سمی ابراہیم کی نئی ویڈیو پر اس کی اچھی خاصی چھترول کریں آج تاکہ پونی پہن کر دوبارہ میڈیا پر آ کر دوبار بک بک نہ کرے “۔

اس پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میدان میں آئے اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے سمی ابراہیم اور اس کے مالکوں کے خلاف امریکہ میں قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ، جبکہ پاکستان میں بھی قانونی چارہ جوئی شروع کی جائے گی ، میں نے ابھی اس سی کلاس کی شرٹ اتاری ہے ابھی فلم باقی ہے ۔

متعلقہ خبریں