چند سال قبل وفات پا جانے والے اداکار ببو برال کی صاحبزادی نے قوم کے سامنے جھولی پھیلا دی

2018 ,مارچ 3



لاہور(مایٹرنگ ڈیسک )ببوبرال کی بیٹی کی شادی 31مارچ کوطے پائی ہے تاہم انکی فیملی شادی کے اخراجات نہیں اٹھاسکتی جس پرببوبرال کی بیوہ آئندہ چند روز میں حکومت کوباقاعدہ درخواست بھی دیں گی۔ کامیڈین ببوبرال کی فیملی کسمپرسی کاشکارہوگئی انکی بیوہ نے اپنی بیٹی کی شادی کیلئے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کردی ۔ دوسری طرف خدمت کارڈ کے نام پر شہباز شریف ،افسروں کو تحفظات،نام تبدیل کرنے کی سفارش وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فنکاروں کیلئے 8کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دیدی جبکہ فنکاروں کیلئے خدمت کارڈ کے نام پر شہبازشریف سمیت کئی افسروں نے تحفظات کا اظہار کیا اور اس کارڈ کا نام تبدیل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے ہونیوالے ا جلاس میں خصوصی طورپر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا یہ ضروری ہے کہ پنجاب میں موجود تمام فنکاروں کو مکمل تحفظ کیساتھ ساتھ ایسے فنکار جو اس وقت کام نہیں کر رہے یا جنکی آمدنی نہیں ان کو ملنے والا ماہانہ فنڈ بھی بڑھایا جائے ، اس حوالے سے متعلقہ محکمے کو تجویز تیار کر کے پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ۔اجلا س میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب حکومت گزشتہ برسوں میں فنکاروں کو متعدد فنڈز فراہم کر چکی ہے ۔ دوسری جانب معلوم ہواکہ پنجاب میں کئی فنکاروں کی جانب سے یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا کہ خدمت کارڈ ملنے کا طریقہ کار بہت ہی مشکل ہے اس وجہ سے کئی فنکاروں کو ماہانہ گرانٹ نہیں مل رہی جس پر وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ خدمت کارڈ ملنے کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے ۔

متعلقہ خبریں