کراچی کا تو سنا تھا مگر اس بار لاہور میں بھی جان لیوا خطرہ پیدا ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

2019 ,جون 2



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی نے شہریوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، سندھ کے شہر دادو میں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، دوسری طرف پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ شدید گرمی نے ملک کے مختلف شہروں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، دادو میں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، رحیم یار خان میں درجہ حرارت 47 ڈگری، بہاول نگر اور بہاول پور میں درجہ حرارت 46 ڈگری ہو گیا ہے۔صادق آباد میں بھی شدید گرمی پڑنے لگی ہے، سورج آگ برسانے لگا ہے، صادق آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، دھوپ کی شدت کی وجہ سے سڑکوں پر آمد و رفت کم ہو گئی۔نواب شاہ، لاڑکانہ، خانیوال، خان پور، ڈی جی خان میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ، جب کہ ملتان، فیصل آباد میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے لگا ہے۔دریں اثنا، گرمی کی بڑھتی شدت کے باعث محکمہ صحت پنجاب نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے، ڈی جی ہیلتھ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرمی سے بچے اور بزرگ افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو سکتے ہیں، سردرد، چکر، بلڈ پریشر اور غنودگی ہیٹ اسٹروک کی علامات ہو سکتی ہیں۔ڈی جی ہیلتھ نے ہدایت کی ہے کہ دھوپ کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کیا جائے، دھوپ میں نکلنا ضروری ہو تو سر کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں، اور سکنجبین کا استعمال زیادہ کریں، یہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی پوری کرتا ہے۔خیال رہے کہ ملک کے بیش تر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ادھر خیبر پختون خوا اور سندھ کے بھی کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،۔

متعلقہ خبریں