موسمیاتی تبدیلی یا کچھ اور ؟ پنجاب کے اہم ترین شہر میں مئی میں برف باری ہوگئی

2019 ,مئی 3



اٹک /ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ظاہر ہوگیا، سیاحتی علاقوں میں برفباری، ضلع ایبٹ آباد کے علاقوں، نتھیا گلی، ایوبیہ اور گلیات میں جمعہ کے روز ہونے والی برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔  گلوبل وارمنگ کا اثر پاکستان پر بھی پڑ رہا ہے۔پاکستان میں گلوبل وارمنگ کے باعث ہی بے وقت کی بارشیں، برفباری ہو رہی ہے۔جبکہ گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہی جمعہ کے روز خیبرپختونخواہ کے کچھ سیاحتی مقامات پر حیران کن طور پر برفباری ہوئی۔ ضلع ایبٹ آباد جہاں موسم گرما کے دوران کافی حد موسم اب گرم رہتا ہے، وہاں اب مئی کے ماہ برفباری ہوئی ہے۔ جمعہ کے روز ضلع ایبٹ آباد کے علاقوں، نتھیا گلی، ایوبیہ اور گلیات میں ہونے والی اچانک برفباری نے علاقہ مکینوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ برفباری کے باعث ان علاقوں کا موسم پھر سے سرد ہوگیا ہے۔ جبکہ نتھیا گلی، ایوبیہ اور گلیات میں برفباری کے علاوہ شدید بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ برفباری کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد نے ان علاقوں کا رخ کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں