نئی حکومت کا جادو یا کچھ اور؟ اہم ترین عالمی شخصیت اچانک پاکستان آنے کو تیار کو ہوگئی

2019 ,جنوری 5



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ ڈبلیوایچ اوڈاکٹرٹیڈروس ایدھنم کل پاکستان پہنچیں گے، دورے میں سربراہ ڈبلیو ایچ او وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیرصحت، ڈی جی ہیلتھ سے ملاقاتیں کریں گے اور 7 جنوری کو پولیو ڈونر کانفرنس میں شریک ہوں گے،، سربراہ عالمی ادارہ صحت دو روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ دنیا نے انسداد پولیو کے لئے پاکستان کے اقدامات کا بھرپور اعتراف کرلیا ، سربراہ ڈبلیوایچ اوڈاکٹرٹیڈروس ایدھنم کل پاکستان پہنچیں گے، سربراہ عالمی ادارہ صحت دو روز تک پاکستان میں قیام کریں گے،، سربراہ ڈبلیو ایچ او وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے جبکہ ڈاکٹر ٹیڈروس کی وفاقی وزیر صحت، ڈی جی ہیلتھ سے بھی ملاقات ہوگی،، دورے کے دوران ڈاکٹر ٹیڈروس پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے، جہاں انھیں انسداد پولیوکے لئے اقدامات پربریفنگ دی جائے گی،، ڈاکٹرٹیڈروس7جنوری کوپولیوڈونر کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے، پاکستان کانفرنس میں دنیا کو انسداد پولیو سےمتعلق کارکردگی اور ڈونرز کو پولیوسے متعلق آئندہ 3 سال کی ضروریات سےآگاہ کرے گا،، سعودی عرب، جاپان، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی کے نمائندے کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ ڈبلیوایچ او ، یونیسیف، بل اینڈمیلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن شرکت کرے گی،، خیال رہے سربراہ ڈبلیوایچ اوڈاکٹرٹیڈروس پہلی بارپاکستان آرہےہیں،، یاد رہے 24 اکتوبر قومی پولیومہم سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی غیرجانبداررپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گزشتہ قومی انسداد پولیو مہم تاریخ کی کامیاب ترین مہم ثابت ہوئی،، رپورٹ میں کہا گیا تھا ملکی تاریخ میں پہلی بار 98 فیصد بچوں کوپولیو قطرےپلائے گئے اور گزشتہ قومی پولیومہم میں 2 فیصد بچے ویکسین سے محروم رہے،، عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان بدستور پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں ملوث ہیں، پاک افغان سرحدی مہاجرین پولیو پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں