مریم نواز کی سیاست کو چار چاند لگ گئے ۔۔ پہلی بار ن لیگ میں بڑاعہدہ مل گیا

2019 ,مئی 3



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کو پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن میں عہدہ سونپ دیا گیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کون لیگ کی نائب صدر مقرر کر دیا گیا، شہباز شریف نے منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی بڑے پیمانے پر تنظیم نو کی گئی ہے۔ مسلم لیگ نے کے کئی رہنماوں کو اہم عہدے سونپ دیے گئے ہیں۔ خاص کر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن میں کوئی عہدہ سونپا گیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ دیگر تبدیلیوں میں مسلم لیگ(ن)کے16نائب صدورمقرر کیے گئے ہیں۔ احسن اقبال مسلم لیگ(ن)کےجنرل سیکریٹری، شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ(ن)کےسینیر نائب صدر ، رانا ثناء اللہ مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر ، اویس لغاری مسلم لیگ(ن)پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور مریم اورنگزیب مسلم لیگ(ن)کی سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیے گئے ہیں۔ عہدیداروں کی تعیناتی پارٹی قائد نوازشریف،پارٹی رہنماوں کی مشاورت سےکی گئی۔ جبکہ مرکزی اور صوبائی سطح پر موجود تنظیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں