انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔ ملکی سیاست کا ایک اور بڑا نام رخصت ہوگیا

2019 ,مئی 18



کو ئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )اسپیکر بلوچستان اسمبلی و سابق وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے والد سابق ڈپٹی اسپیکر عبدالمجید بزنجو انتقا ل کر گئے تد فین کل ہو گی۔ تفصیلا ت کے مطابق اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر عبد القدوس بزنجو کے والد سا بق ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر عبدالمجید بزنجو ہفتہ کو علا لت کے با عث کر اچی میں انتقال کرگئے مر حوم کی تدفین کل بروز اتوار ان کے آبائی علاقے آوران شْندی تحصیل جھاؤ میں ہوگی جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بلوچستان کے علاقے حب میں ہوگی۔دریں اثناسابق چیف جسٹس آف پاکستان اور جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چودھری نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد سابق صوبائی وزیر میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لالہ موسیٰ میں ٹراما سینٹر جی ٹی روڈ کے قریب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ان کے بیٹے اسامہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق اسامہ قمر طاہر گاڑی چلا رہے تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے اسامہ کے دوست کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اسامہ قمر طاہر گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھے، قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی انتقال کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی، قمر زمان کائرہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شریک تھے۔قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کی نماز جنازہ کل سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی، نماز جنازہ لالہ موسیٰ مین جی ٹی روڈ لنک اسکول گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی ہے جس میں نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چئیرمین آصف علی زرداری، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ، پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن، وفاقی وزیر غلام سرور خان، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، عثمان ڈار، ندیم افصل چن، لطیف کھوسہ سمیت پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سینئیر سیاستدانوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں