فحش فلموں کی 20 سالہ اداکارہ کی پراسرار موت، اپنے آخری انٹرویو میں کیا کہا تھا؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی امریکی اداکارہ اولیویا نووا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں مستقبل کے حوالے سے اپنے عزائم اور خصوصاً فلاحی کام کے حوالے سے وہ بے حد پرجوش نظر آئیں، لیکن یہ انٹرویو دیکھنے والوں کو ہرگز اندازہ نہیں تھا کہ بس کچھ ہی وقت میں ان کی زندگی ہی تمام ہونے والی تھی۔ یہ ان کا آخری انٹرویو ثابت ہوا اور اتوار کے روز لاس ویگاس شہر کے ایک علاقے میں وہ پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں۔
فوٹوگرافر ڈیوناز کو دئیے گئے آخری انٹرویو میں 20 سالہ اولیویا نے بتایا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل ہونے کے بعد ایک خیراتی ادارے کے لئے کام کرنا چاہتی ہے اور مستقبل میں اپنی فلاحی تنظیم بنانا چاہتی ہیں۔ اولیویا نے 12 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کیا اور پھر فحش فلم کی دنیا میں وہ 7ماہ قبل داخل ہوئی تھیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اگلے 10 سال میں خود کو کہاں دیکھتی ہیں تو ان کا کہنا تھا ”میرا خیال ہے کہ میں گریجویٹ سکول کی تعلیم مکمل کرچکی ہوں گی اور میرے سامنے ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہو گا۔ یہ ایک فلاحی ادارہ ہے جس کا میں حصہ بننا چاہتی ہوں۔“ جب فحش فلموں میں ان کے کام کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ”جب میں نے پہلی فلم میں کام کیا تو میں بہت گھبرائی ہوئی تھی لیکن چند لمحوں میں ہی میں پرسکون اور پرجوش ہوگئی۔“

اولیویا کی ماڈلنگ ایجنسی ایل اے ڈائریکٹ ماڈلز کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ”اولیویا ایک خوبصورت اور معصوم شخصیت کی مالک لڑکی تھیں۔ ان کی اندوہناک موت پر ہم بہت افسردہ ہیں۔ وہ دوسروں کا بہت خیال رکھنے والی تھیں اور اپنی زندگی فلاحی کاموں کے لئے وقف کرنا چاہتی تھیں۔ وہ ایک بڑا فلاحی ادارہ قائم کرنا چاہتی تھیں۔“
یاد رہے کہ امریکی فحش فلم انڈسٹری میں گزشتہ تین ماہ کے دوران پراسرار موت کا شکار ہونے والی وہ چوتھی اداکارہ ہیں۔ اس سے پہلے ہلاک ہونے والی تین اداکاراﺅں کی موت کی وجوہات تاحال معمہ ہیں، اور اب ان میں اولیویا کی پراسرار موت کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
