تیمور خان کی اپنے ماموں کے ساتھ تصاویر وائرل ، ماموں کونسا مشہور و معروف اداکار ہے؟ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

2017 ,دسمبر 26



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب تیمور علی خان کی اپنے ماموں رنبیر کپور کے ساتھ جاری ہونے والی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نامور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان رواں ماہ پورے ایک برس کا ہوگیا ہے۔اس عرصے میں تیمور کی لاتعداد تصاویر منظرعام پرآئیں جن میں سے کسی میں وہ اپنے والد،کسی میں والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ ہوتا تھا لیکن تیمور کی اپنے ماموں اداکاررنبیر کپور کے ساتھ آج تک ایک بھی تصویر نہیں تھی۔رنبیر کے پرستاروں کی شدید خواہش تھی کہ تیمور کی رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آئیں۔ تاہم گزشتہ روز مداحوں کی یہ خواہش رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے پوری کردی۔ گزشتہ روز کرسمس کے موقع پر پورے کپور خاندان نے مل کر کرسمس کا تہوار منایا جس میں سیف علی خان سمیت پٹودی خاندان نے بھی شرکت کی۔تقریب کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئیں جن میں تیمور کپور خاندان کے افراد کے ساتھ بہت زیادہ خوش نظر آرہا ہے۔

جب کہ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر جس میں رنبیر تیمورکو گود میں لیے ہوئےہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دوسری جانب بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور نے کہا ہے کہ تیمور کی پہلی سالگرہ میں کوئی بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں کو مدعو نہیں کیا گیا پارٹی میں صرف گھر والے شریک ہوں گے ۔اپنے تازہ بیان میں کرینہ کپور نے کہا ہے کہ تیمور کی پہلی سالگرہ کوئی بالی ووڈ پارٹی نہیں ہوگی جیسا کہ آپ سمجھ رہے ہیں، بلکہ یہ مکمل طور پر ایک گھریلو تقریب ہوگی۔

متعلقہ خبریں