شاندار خوشخبری : اسد عمر کی بالآخر کابینہ میں دبنگ واپسی ۔۔۔۔ اس بار کونسی وزارت سونپی جائے گی ؟ بڑااعلان ہوگیا

2019 ,مئی 3



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسد عمر کیلئے نئی وزارت تشکیل دیے جانے کا امکان، پاور ڈویژن کو وزارت پیٹرولیم سے الگ کیے جانے کا امکان، سابق وزیر خزانہ کو ممکنہ طور پر وزارت پیٹرولیم دی جائے گی۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی جلد وفاقی کابینہ میں دوبارہ واپسی کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کیلئے نئی وزارت تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کو وزارت پیٹرولیم سے الگ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ کو ممکنہ طور پر وزارت پیٹرولیم دی جائے گی۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم نے خود اسد عمر کو وزارت پیٹرولیم دینے کی پیش کش کی تھی۔ تاہم اب ان کی وزارت میں ان پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔دوسری جانب جمعہ کے روز کو اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ اسد عمر تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں ، اسد عمر بہت جلد کابینہ میں واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، اسی لیے ملک کا آج یہ حال ہے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ چاہے کرسی چلی جائے احتساب سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف تمام مقدمات پچھلی حکومتوں نے قائم کیے ہیں، اگر احتساب سے پیچھے ہٹ جائیں تواپوزیشن کیلئے سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اپوزیشن صرف این آر او کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔لیکن میں بتا دوں کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے وزراء کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں کابینہ میں پھر ردوبدل ہوگا۔ جو وزیرکارکردگی دکھائے گا وہی کام کرے گا باقی کو گھر جانا پڑے گا۔ ماضی میں ججز کو گالیاں دی جاتی تھیں۔آج نیب اورعدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی ایم کے کچھ افراد کو بیرون ملک سے پیسے ملے ہیں۔

متعلقہ خبریں