بھارت کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ کو جان لے لالے پڑ گئے، ایک ایسی معمولی بات پر مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں کہ پوری دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب

2018 ,دسمبر 21



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) انتہا پسند ہندوو بھارت کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ کے بھی پیچھے پڑ گئے ہیں اور انہیں غدار قرار دے کر دھمکانا شروع کر دیا ہے ۔ نصیر الدین شاہ نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں رہ کر وہ اپنے بچوں کیلئے فکرمند ہیں کیونکہ یہاں گائے کی جان کسی بھی پولیس اہلکار کی جان سے بھی زیادہ قیمتی ہے ۔ اظہار رائے کی آزادی کا دعویٰ کرنے والے نام نہاد سیکولر بھارت میں انتہا پسند ہندووں سے اتنی سی بات برداشت نہیں ہوئی اور نصیر الدین شاہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے غدار قرار دیا جا رہاہے ۔ بھارتی اداکار نے انتہا پسند ہندوو کے بیان پر جواب جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی بھارتی شہری ہوں اور ایک فکر مند بھارتی کی حیثیت سے مجھے اپنے ملک کے بہتر مستقبل کے بارے میں جو بہتر لگا وہ میں نے کہہ دیا ہے ۔ نصیر الدین شاہ کا یہ بیان بھارتی انتہا پسند ہندوو کے سینے میں سانپ کی طرح چل رہا ہے ۔واضح رہے کہ رواں ماہ اترپردیش کے ایک نواحی علاقے میں گائے کے ذبح ہونے پر مشتعل ہجوم نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنے والی پولیس گاڑی پر حملہ کرکے ایک انسپکٹر کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نصیر الدین شاہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے آسٹریلوی کپتان کے ساتھ میدان میں بدتمیزی کے واقع پر انہیں بدتمیز قرار دیا تھا جس پر بھی بھارتیوں کو کافی مرچیں لگیں تھیں۔

متعلقہ خبریں