پولیس کا گھر پر چھاپہ، بچے کو بٹھانے والی ٹرالی کھول کر دیکھی تو اندر سے ایسی خوفناک ترین چیز نکل آئی کہ واقعی ہر کسی کے ہوش اُڑ گئے

2018 ,اکتوبر 15



میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ رپورٹ) میکسیکو میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں موجود بچے کو بٹھانے والی ٹرالی کھول کر دیکھی تو اندر سے ایسی خوفناک ترین چیز نکل آئی کہ پولیس والوں کے بھی ہوش اڑ گئے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق دارالحکومت میکسیکو سٹی کے مضافاتی علاقے کے اس گھر میں ٹرالی سے کٹے ہوئے انسانی اعضاءتھے، جنہیں اس گھر میں رہنے والے میاں بیوی نے قتل کیا تھا۔ یہ اعضاءبرآمد ہونے پر پولیس نے جوآن کارلوس این اور اس کی بیوی پیٹریشا این کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرالی سے ملنے والے اعضاءزنانہ ہیں اور کسی ایک خاتون کے نہیں بلکہ کئی خواتین کے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس تین لاپتہ خواتین اور ایک 2ماہ کے بچے کی پراسرار گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی جس میں انہیں اس میاں بیوی کے ملوث ہونے کے اشارے ملے، جس پر ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔پراسیکیوٹر الیجنڈرو گومیز کا کہنا تھا کہ ”ملزم نے تفتیش میں 10افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے اور بعد میں اس نے بتایا کہ اس کی بیوی بھی اتنے ہی لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار چکی ہے۔ہم نے اس کی نشاندہی پر دوبارہ اس کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے پلاسٹک کی کئی بالٹیاں برآمد ہوگئیں جو انسانی اعضاءکے ٹکڑوں سے بھری ہوئی تھی۔“

متعلقہ خبریں