جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ ادا کر لیا۔۔۔ عمرہ ادائیگی کے دوران سعودی حکومت نے پاکستانی سپہ سالار کے لیے ایسا کام کر دکھایا کہ پورا پاکستان خوش ہوگیا

2019 ,جون 9



مکہ و مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے سعودی عرب کے حکام کی جانب سے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی خصوصی طور پر کھولا گیا، انہوں نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی ، استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعا کی ۔

یاد رہے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے کچھ روز قبل اپنی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی اور وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل بھی ہو ئیں ، جن میں وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ان تمام تصاویر میں ایسی تصاویر بھی منظر عام پر آئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کا ہاتھ تھامے خانہ کعبہ کے گرد طواف کر رہے ہیں، یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوئیں، سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو دیکھ کر کہا کہ یہ تصویر وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کی آپس کی اُلفت کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے حرم شریف میں اللہ تعالیٰ کے حضور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر خانہ کعبہ کا طواف کیا اور ایک ساتھ عمرے کی ادائیگی کی۔کچھ مبصرین نے کہا کہ اس تصویر سے صاف ظاہر ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے تعلقات کسی طور بھی کشیدہ نہیں ہیں کیونکہ یہ تصویر ان کی آپسی بانڈنگ اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کے مابین ممکنہ علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں جس کی بنیاد پر کافی قیاس آرائیاں بھی کی گئیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان خاتون اول بشریٰ بی بی اور وفد کے ہمراہ او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کیے۔اس موقع پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کے ارد گرد جمع ہوگئی، وزیراعظم نے مسجد نبوی کے احترام میں پاکستانیوں کو نعرے لگانے سے روک دیا تھا۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کر لی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے بھی عمرہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں