وزیر اعظم عمران خا ن نے امریکی صدر کو اعتماد میں لیتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

2019 ,جولائی 23



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کی کوششوں کے لیے پاکستان ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان جو اس وقت سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ میں صدر ٹرمپ کو یقین دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ افغانستان میں امن کے قیام کی کوششوں کے لیے پاکستان ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔پوری دنیا کا فرض بنتا ہے کہ اب افغانستان میں چار دہایوں کے بعد امن قائم کیا جائے‘‘ ۔اس سے پہلے انہوں نے اپنے ایک تویٹر پیغام میں کہا کہ میں امریکی صدر کی جانب سے گرم جوش خوش آمدید اور ملاقات پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کی جانب سے پاکستان کی بات کو سمجھنے اور وفد کو آسانی فراہم کرنے پر میں انکا شکرگزار ہوں، میںامریکی صدر کی جناب سے ہمیں وائٹ ہاؤس اور اس کے پرائیویٹ کوارٹرز کی سیر کروانے کے لیے وقت نکالنے کی قدر کرتا ہوں۔اب انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان مین امن کے قیام کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جب وزیراعثم عمران خان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی تو امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں، امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں امریکا کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے۔ر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں پاکستان افغانستان میں لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہپاکستان نے افغانستان میں امریکہ کی بہت مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ چاہتا تو ایک ہفتے میں افغان جنگ جیتی جا سکتی تھی لیکن میں جانوں کا ضیاع نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں