روس نے پاکستان کا دفاع یقینی بنانے کے لیے ایسا ہتھیار پاکستان کے حوالے کر دیا کہ بھارت کی بھی چیخیں نکل گئیں

2018 ,اپریل 23



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان نے روس سے خریدے جدید ترین ہیلی کاپٹرز ایم آئی 35 ایم کو پاک فوج کے حوالے کر دیا ہے

۔ امریکہ سے کشیدہ تعلقات کے بعد پاکستان نے امریکہ پر انحصار کم سے کم کرنے کی جانب قدم بڑھانے شروع کر دئیے ہیں ۔اس ضمن میں پاکستان نے روس سے بھی دفاعی ساز و سامان خریدنے کے حوالے سے معاہدے کر لیے ہیں۔حال ہی میں پاکستان نے روس سے خریدے جدید ترین ہیلی کاپٹرز ایم آئی 35 ایم کو پاک فوج کے حوالے کر دیا۔ان چار ہیلی کاپٹرز کی خریداری میں 153 ملین ڈالر خرچ ہوئے گو کہ یہ چار ہیلی کاپٹر پاکستان کی اتنی بڑی آرمی کے لیے ناکافی ہیں لیکن ان کی شمولیت ایک توپاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافے کی علامت ہے تو دوسری جانب اس بات کی جانب بھی اشارہ ہے کہ پاکستان نے امریکہ پر انحصار کم سے کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جدید ترین ہیلی کاپٹر ایم آئی 35 ایم کو اسکی زبردست لڑائی کی صلاحیت کے باعث فضائی ٹینک بھی کہا جاتا ہے۔ہیلی کاپٹر 11500کلو گرام کا وزن اٹھا کر 310 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اسکی رینج 450 کلو میٹر ہے۔

متعلقہ خبریں