پاکستان بھر میں آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جائے گا

2019 ,اگست 14



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری عوام آج بھارت کے یوم آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کے ردعمل پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری عوام بھارت کے یوم آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی اورحکومتی فیصلوں کی روشنی میں 15 اگست  بھارت کے یوم آزادی  پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، سرکاری سطح پر بھارتی جا رحیت اور غیر آئینی اقدام کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور خصوصی طور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ریلیوں میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا جب کہ چاروں صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں