شلپا شیٹھی نے سلمان خان سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 06, 2018 | 07:50 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ ماضی میں میں اور سلمان خان گہرے دوست رہے ہیں۔ اداکارہ نے سلمان خان اور اپنے تعلقات کو محبت کا نام دیے بغیر بتایا کہ وہ صرف بہترین اور گہرے دوست تھے۔ شلپا شیٹھی کے مطابق جب ان دونوں کی دوستی تھی، تب سلمان خان کئی بار آدھی رات کو ان کے گھر آتے تھے اور ان سے بیٹھ کر باتیں کرتے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ بعض مرتبہ سلمان خان آدھی رات کو آتے تو اداکارہ کے والد نیند سے بیدار ہوتے اور پھر دبنگ ہیرو ان کے ساتھ ہی بیٹھ کر شراب نوشی اور باتیں کرتے۔ انہوں نے گزر

ے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے والد چل بسے تو سلمان خان ان کے گھر آئے اور اس ٹیبل کو سیدھا کیا۔

، جس پر وہ ان کے والد کے ساتھ شراب نوشی کرتے تھے۔ شلپا شیٹھی کے مطابق سلمان خان نے ٹیبل کو سیدھا کرنے کے بعد ان کے والد کی یاد میں رونا شروع کردیا۔خیال رہے کہ 43 سالہ شلپا شیٹھی اور 52 سالہ سلمان خان نے ایک ساتھ کم سے کم 5 فلموں میں کام کیا ہے–سلمان خان اور شلپا شیٹھی کی ایک ساتھ آخریفلم شادی کرکے پھنس گئے یار 2006 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد 2009 میں شلپا شیٹھی نے کاروباری شخص راج کندرا سے شادی کرلی۔ سلمان خاناور شلپا شیٹھی نے 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم اوزار، دس، گرو اور پھر ملیں گے میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔