یہ لوگ میرے ساتھ ہیں ۔۔۔۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی چھٹی، وزیراعظم عمران خان نے اب تک کا سب سے دبنگ اعلان کردیا

2019 ,مئی 18



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کو چلانے کے لیے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، عوام میرے ساتھ ہے ، عوام کو حکومت پر اعتماد ہے، شوکت خانم پشاور کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ قوم شوکت خانم کو ہر سال پچھلے سال سے زیادہ پیسے دیتی ہے۔ ملک میں غریب سے غریب لوگ بھی خیرات میں پیسے دیتے ہیں۔تقریب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شوکت خانم میں 75 فیصد کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ 90 فیصد پاکستانی کینسر کے مرض کا علاج نہیں کرا سکتے۔ 30 سال پہلے جب اس سفر پر نکلا تو سب نے کہا ہسپتال نہیں بن سکتا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے لیے ریفارمز لا رہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں کیخلاف ایک مہم چل رہی ہے۔ پشاور میں چند ڈاکٹرز بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے نئی مینجمنٹ سسٹم لانا چاہتے ہیں۔ یہ مینجمنٹ سسٹم بالکل شوکت خانم ہسپتال جیسا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی پرائیوٹائزیشن نہیں کی جا رہی۔ جانتا ہوں کہ سیاسی لوگ ڈاکٹرز کے پیچھے ہیں، سرکاری ہسپتالوں کے معاملے پر دبائو میں نہیں آئیں گے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کو کہہ دیا ہے ڈاکٹرز سے بات چیت کریں، اپنے نظریہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے گیس کا اتنا بڑ ذخیرہ ملے کہ آئندہ 50 سال کے لیے گیس کی کمی پوری ہو جائے۔ گیس کے ذخائر کے بارے میں آئندہ ہفتے پتہ چل جائے گا۔دوسری طرف ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام قبائلیوں کے پرانے نظام سے ملتا جلتا ہے۔ بلدیاتی نظام کے ذریعے ہر گائوں اپنے فیصلے خود کریں گے۔

متعلقہ خبریں