ٹائیگر شروف بھارتی صدر کے نام سے ناواقف نکلے

2018 ,اپریل 1



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ میں ڈانس اور خطرناک اسٹنٹ سے شہرت پانے والے ٹائیگر شروف اپنے ملک کے صدر سے ہی لاعلم نکلے، ایک سوال پر انہوں نے مس مکھرجی کو بھارتی صدر قرار دے دیا۔ نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں فلم ’باغی ٹو‘ کے ہیرو ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی  کو دلچسپ سوالات کے مراحل سے گزرنا پڑا لیکن ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کو اُس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اینکر کی جانب سے اُن سے بھارتی صدر کا نام پوچھا گیا جس کا جواب ٹائیگر شروف نے نہ صرف غلط  دیا بلکہ صدر کا نام ’مس مکھر جی‘ بتایا اُن کے اس معصومانہ جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل ہو گئی۔ٹائیگر سے دیشا پٹانی کی پہلی فلم کا نام پوچھا گیا تو انہوں نے سوال کا درست جواب دیا لیکن دیشا پٹانی اُس وقت سوچ میں پڑگئیں جب اُن سے ٹائیگر اور سوشانت سنگھ  میں سے کسی ایک کو پسند کرنے کا کہا گیا دیشا نے بڑی خوبصورتی سے جواب ایسا دیا کہ اینکر داد دیئے بغیر نہ رہ سکی۔

متعلقہ خبریں