فریال مخدوم کی پہلی بار بغیر میک اپ کے تصاویر سامنے آ گئیں ، کیسی دکھتی ہیں؟ جان کر آپ کواپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم جو کہ ان دنوں حاملہ ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے فیشن میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ انہیں اگر فیشن سمبل کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا لیکن اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بغیر میک اپ کی تصویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ پاکستانی نژاد امریکن لڑکی فریال مخدو م نے 2013 میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ شادی کی تو ایک عام سی لڑکی راتوں رات پوری دنیا کے میڈیا کی نظروں میں آگئی۔ عامر خان سے شادی کے بعد فریال نے گھر پر بیٹھنے کی بجائے خود کو ملنے والی شہرت کو مثبت طریقے سے استعمال کرنے کی کوششیں شروع کیں اور فیشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے اپنے چہرے کی سرجری بھی کراڈالی تھی جو کہ ان کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی تاہم فریال کے فیشن میں کوئی کمی نہیں آئی۔فریال مخدوم ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور آئے روز اپنی نت نئی تصاویر یا اپنے برانڈ کی میک اپ پراڈکٹ فروخت کرتی نظر آتی ہیں۔ اب انہوں نے اپنے ایک پراڈکٹ کی فروخت کیلئے اپنی بغیر میک اپ تصویر شیئر کی ہے۔یہ تصویر اور ویڈیو دیکھ کر میک اپ کے حسنِ کرشمہ ساز پر یقین مزید پختہ ہوجاتا ہے۔خیال رہےکے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے مخالف باکسر پر فریال مخدوم کےمتعلق نازیبا گفتگو کرنے پانی سے بھرا گلا انڈیل دیا تھا جس کے بعد وہ اس کو مارنے کے لیے لپکے لیکن وہاں بیٹھے لوگوں نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی تھی ۔



