تحریک انصاف کی انتخابی مہم ۔۔۔۔ابرار الحق کا “عوامی انداز” شیخ رشید کے نقشے قدم پر چل پڑے، ایسا کام کر دیا کھلاڑی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

2018 ,جولائی 17



نارروال (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق بھی انتخابی مہم چلانے کے لیے شیخ رشید کی نقل کرنے لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید انتخابی مہم چلانے کے لیے منفرد انداز اپناتے ہوئے نظر آتے تھے۔کبھی شیخ رشید لوگوں میں بیٹھ کر ناشتہ کرتے ہوئے نظر آتے تھے تو کبھی ہیوی بائیک چلاتے ہوئے۔لیکن دو روز قبل شیخ رشید نے انتخابی مہم چلانے مین سب کو پیچھے چوڑ دیا اور وہ بازار میں کھڑے ہو کر مونچھیں بنواتے ہوئے نظر آئے۔تاہم اب لگتا ہے کہ ابرارالحق نے بھی شیخ رشید کی نقل کرنا شروع کر دی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے الیکشن کی مہم چلانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا ہے۔ابرار الحق کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابرار الحق ایک تندور پر کھڑے ہو کر روٹیاں لگا رہے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابرار الحق نے تندور میں روٹیاں لگا کر تندور مالک کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے پر راضی کر لیا۔جب کہ ایک گندے سے حمام میں داخل ہوکر داڑھی کی تراش خراش بھی کروائی۔یاد رہے عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔البتہ نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان میں الیکشن 2018 کی گہما گہمی عروج پر ہے اور امیدوار ووٹ لینے کے لیے انتخابی مہم کے دوران منفرد انداز اپنا رہے ہیں، ایسے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے تندور پر روٹیاں لگاکر عوام کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔راولپنڈی کے حلقوں این اے 60 اور 62 کے امیدوار شیخ رشید احمد نے انتخابی مہم کے لیے سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا۔اس دوران جب وہ ایک تندور پر پہنچے تو ایک شخص نے سوال کیا کہ ‘آپ میرا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟’عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے جواب دیا، ’آپ روٹی لینے آئے ہیں، آج آپ کے لیے خود روٹی لگاؤں گا‘۔جس کے بعد شیخ رشید نے اپنے اور ووٹرز کے لیے تندور میں روٹیاں لگائیں اور اس موقع کی ویڈیو بھی ٹوئٹر پر شیئر کی۔شیخ رشید نے اپنے اس نرالے انداز کو ‘عوامی انداز’ قرار دیا اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’عام لوگوں کے ساتھ ان ہی کی طرح رہنا ہمیشہ ہی پسند ہے‘۔(ف،م)

 

 

 

 

    متعلقہ خبریں