شام ہوتے ہی صوبائی دارلحکومت خوفناک دھماکے سے گونج اُٹھا، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ

2019 ,جولائی 30



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا، دھماکہ میزان چوک میں سٹی تھانے کے قریب ہوا، متعدد افراد زخمی، جانی نقصان ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دھماکہ کوئٹہ کے مشہور میزان چوک میں سٹی تھانے کے قریب ہوا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ دھماکے کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئی ہیں۔ دھماکے کے باعث جانی نقصان ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے فوری حرکت میں آتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں