2019 ,جولائی 28
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کالم نگار اور نوازشریف کے مشیر عرفان صدیقی کو جمعہ کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ روز انہیں 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا گیا تھا تاہم آج مقامی مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، جج مہرین بلوچ نے دلائل سننے کے بعد ان کی ضمانت منظور کر لی۔
مقامی مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کی روبکار بھی جاری کر دی تھی اور اس سے متعلق ان کے بیٹے نعمان صدیقی کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا ، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہوتے ہی عرفان صدیقی رہاکردیا۔ یاد رہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری پر ن لیگ اور دیگر افراد کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔