عوام کو ہزاروں وولٹ کا زبردست جھٹکا: پٹرول پھر سے اتنا مہنگا ؟؟ نئی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

2019 ,مئی 3



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 108روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں پیٹرول کی قیمت 108روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ڈیزل 4روپے 89پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل اوگرا نے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے ، مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معاملہ ای سی سی میں بھیجا تھا

متعلقہ خبریں