بڑے خطرے سےپاکستان کو بچانے کے لیے بل گیٹس بھی میدان میں آ گئے ، ایسا اعلان کر ڈالا کہ جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک): مائیکروسافٹ کے بانی اوربل اینڈ ملینڈا فاؤنڈیشن کے سرپرست بل گیٹس نے پاکستان اور افغانستان پر پولیو کے مکمل خاتمے پر زوردیا ہے۔ برطانوی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ عالمی پروگرام کے تحت پاکستان میں بہتری آئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،جنہوں نے پولیو کے خلاف جنگ کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف افغانستان میں ہی مسائل ہیں جہاں تنازعات اور اقتدار کی لڑائی میں طالبان کی کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ دنیا میں صرف تین ملکوں پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا میں پولیو وائرس موجود ہے۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پولیو کے خاتمے لے لئے ٹیمیں اپنا فرض نبھا رہی ہیں ماہرامراض ڈاکٹر منیر کے مطابق صوبہ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، راجن پور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان وہ شہر ہیں جہاں پولیو کا خطرہ زیادہ ہے۔اس کی وجہ ڈاکٹر منیر احمد یہ بتاتے ہیں کہ ان شہروں کے لوگ بڑی تعداد میں نقل مکانی کرتے ہیں۔ کچھ عرصہ رکنے کے بعد وہ ایسے علاقوں میں چلے جاتے ہیں جن تک رسائی مشکل ہوتی ہے۔ ڈاکٹر منیر کے خیال میں پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی پالیسی درست ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہمات کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کم سے کم بچے قطرے پینے سے محروم رہیں۔ اور یہ معیار والدین کے تعاون کے بغیر بہتر نہیں کیا جا سکتا۔ پولیو کی ٹیمیں جس قدر ممکن ہوتا ہے گھر گھر چکر لگاتی ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے جب بھی مہم چلائی جائے اُس وقت پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔ اور اگر والدین کسی وجہ سے گھر پر موجود نہیں تھے تو وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی قریبی ہسپتال سے بچےکو قطرے پلوا لیں۔اس میں کم یا زیادہ قطروں کی کوئی حد نہیں۔ یہ اس علاقے پر منحصر ہے کہ آپ جس علاقے میں رہتے ہیں اس میں پولیو کا خطرہ کتنا ہے۔ ڈاکٹر منیر کے مطابق ‘اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ انسانوں اور ماحول دونوں میں سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جائے، پاکستان کے چاروں صوبوں اور افغانستان کو مشترکہ کوشش اور مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔’