کراچی سے بڑی بریکنگ نیوز: عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کا تاریخی فیصلہ سنا دیا

2019 ,اپریل 3



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے خانانی اینڈ کالیا سکینڈل کا فیصلہ 8 سال بعد سناتے ہوئے تمام ملزم بری کر دئیے۔ ایف آئی اے نے ملزموں کی بریت کا بینکنگ کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ میں خانانی اینڈ کالیا سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں 100 گواہ پیش کیے گئے، 42 گواہان نے ملزمان کے حق میں گواہی دی، سیشن عدالت میں بھی حوالہ ہنڈی ثابت نہیں ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ نے وکلائے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بینکنگ کورٹ کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا اور تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ بینکنگ کورٹ نے سال2011 میں 8ملزمان کو بری کیا تھا، فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزنےنوازشریف کےجسم میں پیس میکر نصب کرنے کی تجویز دی ہے۔رہنما مسلم لیگ نون مریم نوازنےکہا ہےکہ ڈاکٹرزنےنوازشریف کے جسم میں پیس میکراوردل کی دھڑکن کوترتیب میں رکھنے کا آلہ آئی سی ڈی نصب کرنے کی تجویز دی ہے، سوشل میڈیا پراپنےایک بیان میں مریم نوازکا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ کی رپورٹ مرتب کر لی جائیں گی۔ نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹس رواں یا اگلے ہفتے کے اختتام تک مکمل کی جائیں گی۔اس کے علاوہ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کے بارے میں متعلقہ ماہرین سے مشورہ کیا جا رہا ہے۔ ہمیں نوازشریف کی صحت کے متعلق تمام معلومات کی ایک واضح تصویر چاہئے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے دل اورگردوں کا ایم آر آئی،خون کےبہاؤکی تشخیص کے لیے ڈوپلر اسٹڈی اور دیگرٹیسٹ آج لاہورکےنجی اسپتال میں کرائےجائیں گے اور اب سندھ ہائیکورٹ نے خانانی اینڈ کالیا سکینڈل کا فیصلہ 8 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔

متعلقہ خبریں