2018 ,جولائی 23
چیچہ وطنی (مانیٹرنگ رپورٹ) معمولی بات پرسسر نے بیٹے کے ہمراہ مل کر بہو کی زبردستی چار انگلیاں ٹوکہ مشین میں دے کر کاٹ دیں، یہ باتیں نواحی گاؤں 113/12-L کے رہائشی گلاب علی نے اپنے بھائی عاشق علی وغیرہ کے ہمراہ چیچہ وطنی پریس کلب میں احتجاجی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی ستاں بی بی کی ایک سال قبل اسی گاؤں کے اصغر کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔
معمولی بات پر اصغر اور اسکے والد انور نے ستاں بی بی کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکا ہاتھ ٹوکے والی مشین میں دے دیا جس سے اسکی چار انگلیاں کٹ گئیں، زیادہ خون بہہ جانے پر اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ۔