یااللہ خیر! خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,جون 7



راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) خیبر پختونخوا کے اضلاع صوابی او ر مردان میں آگ لگ گئی ، آگ بجھانے کیلئے فوجی ہیلی کاپٹروں سے پانی ڈالا جارہا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوامیں کڑہ مار کی پہاڑیوں پر آگ لگ گئی ہے ، آگ پر قابو پانے کیلئے نو ہیلی کاپٹر ز کے ذریعے پانی ڈالا جا رہا ہے اور آگ بچھانے کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

واضح رہے کہ کڑہ مار پہاڑی سلسلہ خیبر پختون خوا کے اضلاع صوابی اور مردان تک پھیلا ہوا ہے ،اس پہاڑی سلسلے پر جنگل اگا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں