اماں حوا ؑ سعودی عرب کے کس قبرستان میں دفن ہیں ؟ مقدس سرزمین سے دنگ کر ڈالنے والا دعویٰ منظر عام پر آگیا

جدہ (مہرماہ رپورٹ)سعودی عرب میں اسلامی تاریخ کی بے شمار ہستیاں مدفون ہیں۔ان میں انبیاء ؑ اور صحابہ اکرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی قبریں بھی ہیں اور سعودی شہر جدہ میں ایک قدیم قبرستان واقع ہے جسے ’حوا کا قبرستان‘ کہا جاتا ہے ۔ اس قبرستان کا صرف نام ہی بی بی حوا سے منسوب نہیں ہےبلکہ یہ دعوٰی بھی کیا جاتا ہے کہ بی بی حوا دراصل اسی جگہ مدفون ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق اگرچہ یہ تاثر بہت عام پایا جاتاہے کہ بی بی حواکا مزار اسی قبرستان میں ہے لیکن دوسری جانب علم تاریخ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کے قابل بھروسہ شواہد موجود نہیں ہیں۔یہ قدیم قبرستان جدہ شہر کے وسطی علاقے اماریہ میں واقع ہے۔ اس علاقے کے عمر رسیدہ باسیوں کا کہنا ہے کہ یہ قبرستان ہزاروں سال پرانا ہے۔ تاریخ دان محمد یوسف ترابلسی، جنہوں نے جدہ شہر کی تاریخ کے بارے میں ایک کتاب بھی لکھی ہے، کا کہنا ہے کہ بی بی حوا کی اس قبرستان میں تدفین کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ یہ قبرستان ہزاروں سال قدیم ہے۔خیال رہے کہ کئی سابقہ انبیاء ؑ کی قبریں دنیا کے اکثر ممالک میں موجود ہیں ان میں حضرت آدم ؑ کی قبر مبارک بھی ہے یا ان سے منسوب ایک جگہ ہے جو سری لنکا میں موجود ہے اور لاکھوں زائرین دنیا بھر سے اس جگہ کی زیارت کے لیے پہنچتے ہیں اور سری لنکا کی جگہ مسلمانوں کے علاوہ بدھ مت کے ماننے والو ں کے لیے بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے