بریکنگ نیوز:حالات کشیدہ ۔۔۔۔ہمسایہ ملک نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے ناقابل یقین بیان جاری کر دیا

2019 ,مارچ 27



کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان نے وزیراعظم عمران خان کے عبوری حکومت کے قیام سے متعلق بیان پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے سفیر کو واپس بلا لیاہے ۔ ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو ’غیر ذمہ دارانہ ‘ قرار دیا جارہاہے ، عمران خان نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا تھا کہ افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام سے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات ہموار طریقے جاری رہ سکیں گے کیونکہ طالبان نے افغانستان کی موجودہ حکومت سے بات چیت سے انکار کر دیا ہے ۔ پاکستان میں افغانستان کے سفیر عاطف مشعل نے رات گئے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد میں اپنی حکومت کے کہنے پر مشاورت کی غرض سے واپس کابل جا رہا ہوں ۔افغانستان نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر پاکستان کے ڈپٹی سفیر کو طلب کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا ۔افغان وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ ” افغان حکومت وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیے گئے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے اور ایسے بیانات واضح مثال ہیں کہ پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور افغان عوام کی خودمختاری کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتا۔“

متعلقہ خبریں