شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

2019 ,جون 1



راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک جوان شہید ہوگیا، دہشتگردوں نے پاک فوج کی گاڑی پر اس وقت حملہ کیا جب گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے بویا میں دہشتگردوں نے پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کی جس کے نتیجے میں ایک جوان امل شاہ شہید ہوگیا۔

بیان کے مطابق پچھلے ایک ماہ میں دہشگردوں کے حملوں میں پانچ جوان شہید اور 31زخمی ہوچکے ہیں۔

    متعلقہ خبریں