ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں انتہائی شرمناک ریکارڈ سرفراز الیون نے اپنے نام کر لیا

2019 ,مئی 31



ناٹنگھم (مانیٹرنگ رپورٹ) ورلڈ کپ 2019کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل توڑ دئیے بلکہ شرمناک ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے ۔ قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست کے بعد سپورٹس صحافی مظہر ارشد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرپاکستانی ٹیم کا شرمناک ریکارڈ شیئر کیا ۔جس کے مطابق آج پاکستانی ٹیم 21.4اوورز میں 105رنز پھر ڈھیر ہو گئی ،یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کی سب سے چھوٹی اننگز تھی اورون ڈے کرکٹ میں 1992میں انگلینڈ کے خلاف 74سکور کی اننگز کے بعد دوسری نمبر پر سب سے چھوٹی اننگز بھی تھی ۔

    واضح رہے کہ آج کالی آندھی نے شاہینوں کی اڑان کو ایسا قابو کیا کہ پوری ٹیم ہی 105رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پھر ویسٹ انڈین بلے بازوں نے مقررہ ہدف 13.3اوورز میں بآسانی حاصل کرلیا ۔

    متعلقہ خبریں