پاکستان نے افغان نوجوانوں کے لیے انتہائی شاندار اعلان کر دیا، بڑی پیشکش

2019 ,جون 30



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان نے افغانستان کے طالب علموں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اعلان کیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان 4سالہ پروگرام کے تحت 3ہزار افغان طالب علموں کو سکالرشپس دے گا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ سکالرشپس مختلف مراحل میں دی جائیں گے اور ہر سال مختلف کیٹیگریز کے طالب علم اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ افغان طالب علم باصلاحیت ہیں اور اپنے تعلیمی کیریئر کے حوالے سے بہت پرجوش ہوتے ہیں۔ ہم انہیں پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے آنے کی دعوت دیں گے جہاں وہ میڈیسن، انجینئرنگ، ایگریکلچر، مینجمنٹ اور کمپیوٹرسائنس سمیت مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے یہ اعلان افغان صدر کے دو روزہ دورہ پاکستان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

    متعلقہ خبریں