رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ماہرہ خان کا مارننگ شو میں ایسا کام جس نے پاکستانیوں کو غم وغصے میں مبتلا کر دیا

2018 ,جون 6



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کی معروف ترین اداکارہ ماہرہ خان اور آمنہ الیاس آج کل عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’7 دن محبت ان ‘کی تشہیر کرنے میں مصروف ہیں جس دوران وہ مختلف شوز اور شاپنگ مالز میں بھی جا کر اپنے مداحوں کو فلم دیکھنے کیلئے آمادہ کرتی

ہوئی نظر آ رہی ہیں تاہم رمضان المبارک میں ان کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایک وقت تھا جب مارننگ شوز میں انٹر ٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ معلومات بھی ہوتی ہیں جن میں سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ خواتین کو پیش مشکلات کے بارے میں بھی بات چیت کی جاتی تھی اور ان مسائل کو معاشرے کے سامنے اجاگر کیا جاتاتھا تاہم اب ایسا کچھ ہوتا نظر نہیں آ رہاہے جس کے باعث مارننگ شوز میں اکثر ایسے کام ہوتے رہتے ہیں جن کے باعث ان پر تنقید جاری رہتی ہے تاہم اب مارننگ شوز میں صرف ڈانس اور ماڈلنگ کے سوا دیکھنے کیلئے کچھ نہیں ملتا ۔اپنی فلم کی تشہیر کیلئے ماہرہ خان اور آمنہ الیاس نے بھی مارننگ شو میں شرکت کی جس دوران دونوں نے بالی ووڈ کے گانے پر رقص کیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی دونوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ماہرہ خان بالی ووڈ کے انتہائی معروف گانے ’کجرا رے کجراے ‘ پر رقص کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔دوسر جانب افطار پارٹی کے دوران گانا بجانے پر بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے انہیں رمضان اور افطار کا احترام کرنے کا درس دے ڈالا۔حال ہی میں شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی چند خواتین دوستوں کے ہمراہ ایک افطار پارٹی میں شریک ہیں۔اس موقع پر دیگر اشیاء کے ساتھ شلپا اور ان کی فرینڈز ‘افلاطون’ نامی سوئیٹ ڈش بھی کھاتی نظر آئیں اور اسی دوران پس منظر میں اکشے کمار کی فلم ‘افلاطون’ کا گانا بجنا شروع ہوگیا، جس پر اداکارہ اور ان کی فرینڈز جھومنے لگیں۔اس ویڈیو کے پوسٹ ہوتے ہی لوگوں نے شلپا شیٹھی کو کھری کھری سنا دیں۔کسی نے کہا، ‘یہ افطار پارٹی ہے یا کِٹی پارٹی؟ آپ افطار کی میز پر ڈانس کیوں کر رہی ہیں؟ براہ مہربانی کچھ احترام کا مظاہرہ کریں’۔جبکہ ایک صارف نے کہا، ‘شلپا شیٹھی، نہایت معذرت کے ساتھ، لیکن آپ نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔’تاہم کچھ لوگ شلپا کے حق میں بھی بات کرتے ہوئے نظر آئے، جن کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں مذہب کو درمیان میں نہیں لانا چاہیے بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ کس طرح مختلف مذاہب کے لوگ ایک ساتھ بیٹھے ہیں اور مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان المبارک کے دوران افطار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں