اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو ہم مسلمانوں کو حج نہیں کرنے دینگے ۔۔۔۔ اسلام دشمنوں کے اعلان نے مسلم امۃ کو جھنجھوڑ دینے والی وارننگ جاری کر دی

2018 ,جولائی 17



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندو انتہا پسند تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے بھارتی مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے اترپردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر تعمیر کرنے میں روکاٹیں ڈالیں تو انہیں حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اتر پردیش کے علاقے چرکھری سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی برج بھوشن راجپوت نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مسلمانوں کو رام مندر کے معاملے میں ملک کے ایک ارب ہندوؤں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے اور اگروہ ایسا نہیں کریں گے تو ہم بھی ان کے جذبات کا احترام نہیں کریں گے۔ راجپوت نے کہا کہ اگر مسلمانوں نے رام مندر کی تعمیرمیں رکاوٹ ڈالی یا اس کو روکنے کی کوشش کی تو انہیں بھی حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ راجپوت نے مسلمانوں کی اقلیتی حیثیت اور حج پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ فیس بک پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعدراجپوت نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ یہ صرف ان کانہیں بلکہ ایک ارب ہندؤں کا بیان ہے ۔ انہوں نے کہا اگر مسلمان اس کو دھمکی سمجھتے ہیں تو سمجھیں میں ویڈیو میں جاری اپنے بیان پر قائم ہوں۔دریں اثناء ایودھیا میں بابری مسجد اراضی تنازعے کے کیس میں اہم فریق نے نئی دہلی میں بھارتی سپریم کورٹ میں کہا کہ بابری مسجد کو ہندوطالبان نے اسی طرح تباہ کیاجس طرح افغانستان کے علاقے بامیان میں مہاتما بدھ کے مجسمے کو تباہ کیا گیا تھا۔ ایم صدیق جن کا انتقال ہوچکا ہے اور جو اس کیس کابنیادی فریق ہے کے قانونی وارثوں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل راجیو دھون نے چیف جسٹس دیپک مشرا ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنذیر پر مشتمل بنچ کو بتایا کہ کوئی قانون یا آئین کسی مذہبی عمارت کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

متعلقہ خبریں