بریکنگ نیوز: بھارت نے ایسا جدید ترین میزائل تیار کر لیا کہ جس کا پاکستان کے پاس کوئی جواب نہیں ۔۔۔۔ دنگ کر ڈالنے والی بریکنگ نیوز آ گئی

2019 ,مارچ 27



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے خلا میں سیٹلائٹ مار گرایا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کا استعمال کرتے ہوئے خلا میں موجود سیٹلائٹ مار گرایا۔ وزیراعظم نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ خلائی پروگرام کے لیے یہ بھارت کی بہترین کامیابی ہے۔ مودی نے اس بات کا اعلان ٹی وی چینل پر خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ، چین اور روس کے بعد خلا میں اینٹی سیٹلائٹ ہتھیار استعمال کرنے والا بھارت چوتھا ملک ہو گا۔ ممالک کی ایسی صلاحیتوں سے خلا میں ہتھیار ڈالنے کا خوف پیدا ہو گا اور حریف قوتوں کے درمیان مقابلہ بھی قائم ہو جائے گا۔ مودی سے اس کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہمارے سائنسدانوں نے خلا میں 300 کلو میٹر کی دوری پر ایک لائیو سیٹلائٹ کو مار گرایا تھا۔ اب بھارت نے بے مثال کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے ہندی زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے خود کو خلائی طاقت کے طور پر منوا لیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے خطاب سے کچھ دیر قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ کچھ دیر میں ٹی وی پر خطاب کریں گے اور قوم کے لیے ایک اہم اعلان بھی کریں گے، واضح رہے کہ بھارت کافی عرصہ سے اپنے خلائی پروگرام پر کام کر رہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک طرف مودی کو عام انتخابات کا سامنا ہے تو دوسری جانب مودی کی جارحانہ پالیسی ہے کہ رُکنے کا نام نہیں لے رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی ان پالیسیوں سے ملک کو کافی نقصان اُٹھانا پڑا ہے جس سے عوام بھی بخوبی واقف ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات میں شکست کے خدشے کے پیش نظر نریندرا مودی کئی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ عوام کا اعتماد حاصل کر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں