ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے یوکے سیکنڈل منظر عام پر آنے کے بعد بڑا اعلان کردیا

2019 ,جولائی 14



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ یوکے سکینڈل کی انگلینڈ اور پاکستان کے اندر تحقیقات کرائیں گے،یہ لوگ مافیا ہیں جنہوں نے رشوت کی پیشکش کی دھمکیاں دیں،جج کے بیان حلفی کے بعد ن لیگ والے زیادہ پھنس گئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کی نورا کشتی ہوتی تھی،عمران خان مگر مچھوں کو نہیں چھوڑےگا، کوئی نہیں بچے گا، چالیس سال میں نظام کی تباہی کر دی ،پہلے یہاں کا مال کھایا جاتا تھا اب امداد کھانے کے اسکینڈل سامنے آ رہے،پنجاب میں اپوزیشن کے 40سے45 ایم پی ایزہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے ممبران اورتاجروں سے میٹنگ کی اورمسائل سنے،اگرکوئی قانون ہاتھ میں لےگا توقانون حرکت میں آئے گا،کچھ لوگوں نے دکانیں بند کیں مگرزیادہ تردکانیں کھلی رہیں،ہڑتال سے مسئلے ختم نہیں ہوں گے،تاجر برادری سےب یٹھ کر بات کریں گے۔شہباز گل نے کہاادارے آزادانہ احتساب کر رہے ہیں ،ان کے فقروں میں وزیر اعظم کیلئے دس تم ہوتے ہیں اور ایک بار وزیر اعظم نے اوئے کہہ دیاتوبرا لگا ۔

    متعلقہ خبریں