خاتون صارف کی عینی جعفری پر تنقید، پاکستانی اداکارہ نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیا

2019 ,جنوری 17



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ عینی جعفری حال ہی میں عمرہ کر کے پاکستان پہنچی ہیں، عینی جعفری نے اپنی کزن کو انکی سسالگرہ کو مبارک دی تو مہوش نامی خاتون نے لکھ ڈالا کہ ” ابھی عمرہ کرکے آئی ہے اور ابھی سے بے غیرتی شروع “ لیکن مہوش کی بات سن کر عینی جعفری بھی کاموشنہ رہی اور ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا ۔ عینی جعفری نے خاتون کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ وہ آیت دکھائیں جس میں کہا گیا ہو کہ آپ عمرہ کرنے کے بعد مسکرا نہیں سکتے۔جب آپ یہ کام کرلیں تو خود پر مہربانی کریں اور مجھے انسٹاگرام پر ان فالو کردیں ‘‘۔ عینی جعفری نے ایک تفصیلی پوسٹ لکھی اور خاتون کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے کبھی اس طرح کی باتوں پر توجہ نہیں دی لیکن جو کمنٹ آج دیکھا تو میں مجبور ہوگئی ہیں کہ جواب دوں، اگر ان میں سے بھی کوئی مسکرانے کو بے غیرتی سمجھتا ہے تو برائے مہربانی خود ہی انہیں ان فالو کردے ‘‘۔


 

متعلقہ خبریں