طلال چودھری سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے حق میں بولے پڑے

2019 ,مارچ 5



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ دیکھنا ہوگا کہ فیاض الحسن چوہان سے کن بنیادوں پر استعفیٰ لیاگیا ؟ اگر استعفیٰ لینا تھا کہ توفیصل واڈا کی غلطی بڑی تھی لیکن مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے وزیر سے استعفیٰ لیا گیا۔ طلال چودھر ی نے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ احتساب ہے ، پی ٹی وی کے معاملے پر میں فواد چودھری کے ساتھ ہوں، حکومت کو فیصل واڈا کے خلاف ایکشن لیناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالا مافیا کا شکارہے ، دیکھنا ہوگا کہ فیاض الحسن چوہان سے کن بنیادوں پر استعفیٰ لیاگیا ، اگر استعفیٰ لینا تھا کہ توفیصل واڈا کی غلطی بڑی تھی لیکن مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے وزیر سے استعفیٰ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں