سوارا بھاسکر کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی میدان میں آگئیں ، ایسی بات کہہ ڈالی کہ جسے سن کر آپ کو غصہ آجائے گا

2018 ,جون 6



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور پاکستان کو ناکام ریاست کہنے والی ساتھی اداکارہ سوارا بھاسکر کے حق میں بول اٹھیں۔ سونم کپور کا کہنا ہے کہ سوارا کیساتھ یہ سب کچھ اس لئے ہو رہا ہے کیونکہ اس کا اپنا ایک نظریہ اور سوچنے کا انداز ہے سونم کپور نے کہا ”میرے خیال سے لوگ اس کیلئے سوارا کا مذاق اڑانا پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنا ایک نظریہ اور رائے رکھتی ہے اور میرے خیال سے اس سے یہ نظر آتا ہے کہ وہ سوارا سے کتنا پیار کرتے ہیں کیونکہ نفرت کا دوسرا رخ پیار ہے، اس لئے سوارا کے بہت سے چاہنے والے ہیں!!!“دونوں اداکارائیں اس سے پہلے ”رانجھنا اور پریم رتن دھن پائیو“ میں ایک ساتھ کام کر چکی ہیں۔ سوارا بھاسکر کو پاکستانی اداکاراﺅں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا جب انہوں نے ایک انٹرویو میں پاکستان کو ناکام ریاست قرار دیا۔اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ پاکستان میں فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ کی نمائش پر پابندی سے متعلق بات کر رہی تھیں۔ ان کے اس بیان پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ عروہ حسین نے بھی سوارا بھاسکر کو آئینہ دکھایا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ولی وڈ کی ریلیز ہونے والی بولڈ اور انتہائی نامناسب ڈائلاگس پر مبنی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ پر حکومت پاکستان نے پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی۔ اداکارہ نے اپنی بولڈ کامیڈی فلم پر حکومت پاکستان کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے رد عمل پر ملک کو ہی ناکام ریاست قرار دے دیا، جس کے بعد انہیں نہ صرف پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین بلکہ دیگر کئی خواتین نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔’ویرے دی ویڈنگ‘ اداکارہ نے پاکستانی مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلم پر پاکستان میں پابندی کے فیصلے پر بالکل بھی حیران نہیں ہیں، کیوں کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے۔اس پروگرام میں سوارا بھاسکر کے علاوہ ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی تمام مرکزی اداکارائیں کرینہ کپور، سونم کپور اور شیکھا تلسانی بھی موجود تھیں۔لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ سوارا بھاسکر اس سے قبل 2015میں پاکستان کے دورے کے دوران ایک نجی پاکستانی چینل میں پاکستان کو سب سے بہترین ملک اور یہاں کے لوگوں کو سب سے زیادہ مہمان نواز قرار دے چکی ہیں۔بھارتی اداکارہ کی ہرزہ سرائی پر جہاں عام پاکستانی خواتین نے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔عروہ حسین نے سوارا بھاسکر کے بیان کے رد عمل میں متعدد ٹوئیٹس کیں اور انہیں بھارت کا اصل چہرہ یاد دلانے کی کوشش بھی کی۔

متعلقہ خبریں