مسرت مصباح کوانسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازا گیا

2018 ,اگست 1



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپلیکس سمائل اگین فاونڈیشن کی روح رواں‘ بیوٹی ایکسپرٹ مسرت مصباح کو انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کیا گیا ۔ مسرت مصباح پاکستان بھر میں تیزاب کے حملوں سے جھلسنے والی خواتین کے چہروں پر ایک بار پھر مسکراہٹ بکھیرنے کا کام خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہیں۔مسرت مصباح نے کہا کہ اصل حقدار وہ خواتین ہیں جنہوں نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور ایک بار بھر زندگی کی دوڑ میں آگے آنے کی کوشش میں کامیاب ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں