کرتار پور راہداری کھلنے پر نوجوت سنگھ سدھو بھی میدان میں آگئے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

2018 ,نومبر 22



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے سابق کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہدری کھولنے کے بھارتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان پل بنے گا، یہ دونوں ملکوں کے لیے مرہم ثابت ہوگا۔ بھارتی پنجاب کے وزیر کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی کابینہ کے اس اہم فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ بابا گرونانک کے ماننے والے 12 کروڑ افراد کے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے، اس سے ناچاقیوں کاخاتمہ ہوگا۔واضح رہے کہ بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا، سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کا کہنا تھا کرتارپورسے متعلق پاکستان کا موقف خوش آئند ہے۔جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے۔اس سے قبل رواں سال اگست میں بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کی اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ مختصر ملاقات کی تھی، ملاقات میں آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی اور انہیں کرتارپور کوریڈور کھولنے کی خبر سنائی تھی۔

متعلقہ خبریں