بالی وڈ:دنیا کے کروڑوں نوجوانوں کا پسندیدہ اداکار زخمی ہو گیا

2018 ,اپریل 1



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تاہم اس کے باوجود وہ اپنی نئی آنے والی فلم ‘گلی بوائے’ کی شوٹنگ جاری رکھیں گے۔ ادکار رنویر سنگھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فٹبال کھیلتے ہوئے ان کا کندھا زخمی ہوگیا جب کہ ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔اداکار رنویر نے فیصلہ کیا کہ وہ زخمی حالت میں بھی فلم کی شوٹنگ جاری رکھے گیں تاکہ فلم کو اپنے شیڈول کے مطابق مکمل کیا جاسکے ۔رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی 7 اپریل کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے تھے لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے وہ اب پرفارم نہیں کرسکیں گے تاہم ٹورنامنٹ کے فنالے میں ان کے پرفارم کیے جانے کا امکان ہے۔زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گُلی بوائے‘ میں پہلی دفعہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔یاد رہے کہ فلم گُلی بوائے‘ آئندہ برس 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں رنویر سنگھ جُھگی میں رہنے والے ایک غریب لڑکے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رنویر فلم ’پدماوت‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے لیکن تب بھی انہوں نے فلم کی شوٹنگ جاری رکھی تھی۔ یاد رہے بالی وڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ نے اپنی نئی فلم ’گُلی بوائے‘ کے لیے وزن میں حیران کن کمی کی ہے۔رنویر سنگھ بھارتی فلم نگری کے ان چند نئے

اداکاروں میں شامل ہیں جو بہت ہی کم عرصے میں فلمی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔رنویر نے اس عروج پر پہنچنے کے لیے انتھک محنت کی ہے اور فلموں میں اپنے کرداروں سے انصاف کرنے کے لیے صحت کی بھی پرواہ نہیں کی۔انہوں نے فلم ’پدماوت‘ میں علاؤ الدین خلجی کے کردار کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا اور اس کردار میں ڈھلنے کے لیے خود کو کئی روز تک اکیلے کمرے میں بند بھی رکھا تھا۔لیکن اب رنویر نے نئی فلم ’گُلی بوائے‘ کے کردار کے لیے وزن میں حیران کن کمی کی ہے۔ہدایت کارہ زویا اختر کی فلم ’گُلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ جھگی میں رہنے والے ایک غریب لڑکے کا کردار نبھا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنا وزن 20 کلو کم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں