بریکنگ نیوز: مشہور اور خوبصورت ترین پاکستانی گلوکارہ کو اپنے ہی شوہر نے قتل کر دیا

2018 ,اگست 1



نوشہر ہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پشتو کی اداکارہ و گلوکاری ریشم کو قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پشتو کی ایک گلوکارہ ریشم کو اس کے شوہر نے گھریلوں تنازع کے باعث قتل کیا، مقتولہ کے بھائی نے تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کروایا جبکہ ریشم کی 1 سال پہلے فائدہ خان سےشادی ہوئی تھی، پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے سے 12 سالہ لڑکے کی نعش برآمد ہوئی جسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نوشہرہ کینٹ انسپکٹر نسیم خان کے مطابق گزشتہ روز دریائے کابل کے کنارے سے 12 سالہ لڑکے کی نعش برآمد ہوئی جسے نامعلوم افراد نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا تھا، ابتدائی طور پر بچے کی شناخت نہ ہوسکی تاہم مقتول کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے اور بعدازاں پولیس کنٹرول کے ذریعے کال چلانے پر ضلع مردان کے علاقہ جلالہ سے تعلق رکھنے والے گل زادہ نامی شخص نے اُن کے ساتھ رابطہ کیا۔گل زادہ نے شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اُس کے بیٹے 12 سالہ مصور کی نعش ہے جو مردان کی جامعہ دارالعلوم رحمانیہ کا طالب علم تھا اور 7 جولائی کو مدرسہ جانے کےلئے گھر سے نکلا تھا تاہم بعد ازاں راستے سے لاپتہ ہوا تھا، اس کے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے کیونکہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا عداوت نہیں ہے۔نجی ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کے ڈاکٹرز نے مقتول بچے کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم پولیس نے مزید تفتیش کےلئے مقتول کے جسم کے مختلف حصوں سے نمونے لے کر ڈی این اے ٹیسٹ کےلئے لیبارٹری ارسال کردیئے اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دوست محمد خان نے نوشہرہ پل کے پاس 12 سالہ لڑکے کی لاش برآمد ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نوشہرہ کو واقعہ کی فوراً انکوائری کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور اس کیس کی مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔اُنہوں نے اس واقعے پر انتہائی دُکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ اس دُکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

 

    متعلقہ خبریں