اپنے ملک دفع ہو جاﺅ ، آسٹریلیا بھی مسلم مخالف نکلا نسل پرستوں کا پاکستانی طالب علم پر بے رحمانہ تشدد

2018 ,اگست 8



سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کی نیوکاسل یونیورسٹی کے پاکستانی طالب علم پر نسل پرستوں نے بہیمانہ تشدد کیا اور انہیں وطن واپس جانے کے لیے کہا گیا۔21 سالہ عبد اللہ قیصر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گزشتہ برس فروری میں نیوکاسل آئے تھے۔ عبداللہ کو گزشتہ ہفتے کی رات نیوکاسل یونیورسٹی کی لائبریری جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ نسل پرستوں نے عبداللہ قیصر کی گاڑی کو گھیرلیا، اس دوران ایک خاتون نے ان سے موبائل فون بھی چھین لیا۔عبداللہ کے مطابق نسل پرستوں نے ان سے کہا کہ ‘جاو پاکستان جاو، تمھارا یہاں سے کوئی تعلق نہیں’۔اس دوران ایک شخص نے عبداللہ کی ناک پر مکا مارا، جس کے بعد وہ زخمی حالت میں کار ڈرائیو کرکے یونیورسٹی کے جم پہنچے، جہاں انتظامیہ نے انہیں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد پولیس، کیمپس سیکیورٹی اور ایمبولینس کو بلوایا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کیپمس گراونڈ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی جارہی ہے، تاہم پولیس نے اس سلسلے میں نسل پرستی کے امکانات کو مسترد کردیا۔

متعلقہ خبریں