منگنی ، شادی یا پھر ۔۔۔۔۔؟؟؟ اداکارہ نیلم منیر نے کے اعلان نے مداحوں کو دنگ کر ڈالا

2018 ,دسمبر 14



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ماڈل نیلم منیر نے اپنے پرستاروں کو ایک بڑا سرپرائز دینے کااعلان کر دیا ۔نیلم منیر کا کہنا ہے کہ میں جلد ہی اپنے پرستاروں اور میڈیا کو ایسا سرپرائزدینے والی ہوں جو کسی کے وہم وگماں میں نہ ہو گا ۔ یاد رہے کہ میرا یہ سرپرائز میری شادی سے متعلق نہیں ہو گا اور نہ میری منگنی کے حوالے سے ہے کیونکہ ابھی مجھے شادی نہیں کرنی ، ابھی میری عمر کام کرنے کی ہے مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو میری شادی کی اتنی فکرکیوں ہے،میں میرایا ریمانہیں ہوں جن سے اکثر شادی کا سوال کیا جاتا ہے اور وہ سو سو نخروں کے بعد بھی سیدھا جواب نہیں دیتیں لیکن اکثر میڈیا بھی مجھے سے شادی کا سوال ہی کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مجھے ڈرامہ سیریل’دل موم کا دیا‘کا رسپانس بہت زبردست ملا ہے۔ان دنوں میں حسن ضیاء اور یاسرنوازکی فلم’رانگ نمبر2‘کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جس کا آؤٹ ڈور سپل حیدرآباد میں مکمل کیا گیا۔ نیلم منیر کا مزید کہنا تھا کہ شائقین اور مداح میرے دھماکہ خیز سرپرائز کا انتظار کریں ۔

متعلقہ خبریں